فهرس الكتاب

الصفحة 683 من 4341

کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل

باب: نماز عصر کا وقت

683 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِي لَمْ يُظْهِرْهَا الْفَيْءُ بَعْدُ

سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے عصر کی نماز ادا فرمائی اور ابھی میرے صحن میں دھوپ موجود تھی، ابھی سایہ ( دیوار پر) نہ چڑھا تھا۔

اس سے معلوم ہو کہ نبی ﷺ نے عصر کی نماز جلدی ادا فرمائی کیونکہ اگر دیر کی جائے تو سایہ پورے صحن میں پھیل جائے گااور دیوار پر چڑھنا شروع ہو جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت