720 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَمِعْتُمْ النِّدَاءَ فَقُولُوا كَمَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جس طرح مؤذن کہتا ہے۔''
فائدہ: مطلب یہ ہے کہ جب مؤذن (اللہ اکبر اللہ اکبر) ہے تو اسے سن کر سنن والا بھی (اللہ اکبر اللہ اکبر) کہے۔اسی طرح ہر کلمہ کے بعد جواب دیتا جائے۔یہ مطلب نہیں کہ مؤذن کے فارغ ہونے کے بعد سننے والا پوری اذان دہرائے۔دیکھیے: (صحيح مسلم الصلاة باب استجاب القول مثل قول المؤذن لمن سمع۔۔۔۔۔الخ حديث:385)