725 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
سیدنا معاویہ بن ابو سفیان ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''قیامت کے دن مؤذنوں کی گردنیں سب سے لمبی ہوں گی۔''
فائده:گردنیں لمبی ہونےسے اس کی سر بلندی اور سرفراززی کی طراف اشارہ ہےاور گردن کا حقیقت میں لمبا ہونا بھی مراد ہوسکتا ہے اور ظاہری معنی مراد لینا ہی زیادہ قرین صواب ہے۔یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ جب دوسرے لوگ پیاس کی وجہ سےپریشان ہوکر سر جھکائے ہوئے ہونگے لیکن مؤذن اس وقت خوش حال اور آسودہ ہوں گے۔