731 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ سَعْدٍ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ أَذَانَ بِلَالٍ كَانَ مَثْنَى مَثْنَى وَإِقَامَتَهُ مُفْرَدَةٌ
سیدنا سعد بن عمار بن سعد سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے ان کے دادا سے روایت کی کہ سیدنا بلال ؓ کی اذان دہری اور اقامت اکہری ہوتی تھی۔
فائدہ: مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہے جبکہ متنًا ومعنًاصحیح ہے جیساکہ گزشتہ حدیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔