فهرس الكتاب

الصفحة 776 من 4341

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل

باب: نماز کے لیے( مسجد کی طرف )چلنے کا بیان

776 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا، وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ؟» قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عِنْدَ الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَى إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ»

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جن سے اللہ تعالیٰ گناہ معاف کر دیتا ہے، اور نیکیوں میں اضافہ فر دیتا ہے؟ '' صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! (فر دیجئے) آپ ﷺ نے فرمایا: '' اس وقت وضو پورا (سنوار کر) کرنا ، جب دل نہ چاہتا ہو اور مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا اور ( ایک ) نماز کے بعد ( دوسری) نماز کا انتظار کرنا۔''

یہ حدیث کتاب الطھارہ میں گزرچکی ہے۔دیکھیے حدیث:427)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت