فهرس الكتاب

الصفحة 804 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نمازشروع کرنے کا بیان

804 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَسْتَفْتِحُ صَلَاتَهُ يَقُولُ: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ''رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع کرتے تو یہ دعا پڑھتے:'' سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ''''اے اللہ! تو پاک ہے ، ہم تیری تعریف کے ساتھ تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں اور تیرا نام برکتوں والا ہے، اور تیری شان بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔''

تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھنے کےلئے رسول اللہ ﷺ سے متعدد دعایئں مروی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی دعا پڑھی جاسکتی ہے۔بہتر ہے کہ کبھی کوئی دُعا پڑھی جائے۔کبھی کوئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت