فهرس الكتاب

الصفحة 818 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز فجرمیں قراءت کا بیان

818 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ، ح وَحَدَّثَنَا سُوَيْدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، حَدَّثَهُ أَبُو الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ» يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ

سیدنا ابو برزہ ؓ سے وایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز میں ساٹھ سے سو آیات تک تلاوت کرتے تھے۔

یہ ایک عمومی اندازہ ہے۔یہ مطلب نہیں کہ اس سے کم یا زیادہ مقدار جائز نہیں۔آیتیں لمبی ہوں تو ساٹھ آیات پڑھ لی جایئں۔ مثلا سورہ سجدہ اور سورہ ملک دونوں میں تیس تیس آیات ہیں۔ تو دو رکعتوں میں دو سورتیں پڑھنے سے ساٹھ آیات ہوجایئں گی۔اور مختصرآیات والی سورتوں میں سے سو آیات تلاوت کرلی جایئں مثلا سورہ واقعہ دونوں رکعتوں میں تقسی کرکے پڑھ لی جائے۔جس کی چھیانوے آیات ہیں۔ اگر آیات زیادہ لمبی ہوں جیسے سورہ بقرہ وغیرہ میں تو تعداد اس س بھی کم ہوسکتی ہے۔ جس قدر تلاوت آسانی سے ہوسکے ار مقتدی آسانی سے سن سکیں جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت