888 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا رَكَعَ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَإِذَا سَجَدَ قَالَ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
سیدنا حذیفہ بن یمان ؓ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ جب آپ رکوع کرتے تو تین بار (سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيمِ ) کہتے اور جب سجدہ کرتے تو تین بار (سُبْحَانَ رَبِّىَ الأَعْلَى ) کہتے۔
فائدہ تین بار یہ تسبیحات کہنا رکوع اور سجدے کی کم از کم مقدار ہے۔رسول اللہ ﷺنے نماز تہجد کے رکوع وسجود میں بھی یہ تسبیحات پڑھی ہیں۔جبکہ یہ رکوع وسجود انتہائی طویل تھے۔دیکھئے۔ (صحیح مسلم۔صلاۃ المسافرین باب استحباب تطویل القراءۃ فی صلاۃ اللیل حدیث 772) اس حدیث کو بعض حضرات نے صحیح کہا ہے۔دیکھئے۔ (الارواء رقم 333)