فهرس الكتاب

الصفحة 959 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: اگرنمازی کے سامنے کوئی چیز ہو

959 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلَّى خَلْفَ الْمُتَحَدِّثِ وَالنَّائِمِ»

سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے باتیں کرنے والے اور سوئے ہوئے کے پیچھے نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔

۔1۔گزشتہ حدیثوں سے معلوم ہوچکا ہے کہ سوئے ہوئے انسان کے پیچھے نماز پڑھنا جائزہے۔اس حدیث سے اس کے برعکس معلوم ہوتاہے۔اس لئے اس نہی کو تنزیہ طور پر محمول کیا جائےگا۔ یعنی اس سے اجتناب بہتر ہے۔جبکہ اس سے نماز کے خشوع اور توجہ میں فرق آتا ہو۔2۔جب سامنے کچھ لوگ بیٹھے باتیں کر رہے ہوں تب بھی نماز سے توجہ ہٹتی ہے اس لئے ایسی جگہ نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت