فهرس الكتاب

الصفحة 1023 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز کے دوران میں بلغم تھوکنا

1023 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ رَأَى شَبَثَ بْنَ رِبْعِيٍّ بَزَقَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ يَا شَبَثُ لَا تَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْكَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنْ ذَلِكَ وَقَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي أَقْبَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ حَتَّى يَنْقَلِبَ أَوْ يُحْدِثَ حَدَثَ سُوءٍ

سیدنا حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا شَبَث بن ربعی ؓ کو سامنے کی طرف تھوکتے دیکھ کر فرمایا: اے شبث !اپنے سامنے مت تھوکا کرو کیوں کہ رسول اللہ ﷺ ایسا کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے اور آپ ﷺ نے فرمایا ہے: ''جب آدمی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنا چہرہٴ مبارک اس کی طرف متوجہ فر دیتا ہے حتی کہ وہ نماز سے فارغ ہو جائے یا کوئی برا کام کرے۔''

بُرا کام کرنے سے مراد ایسا کام ہے جو نماز کےادب کے خلاف ہو مثلا سامنے تھوکنا۔گوز مارنا۔کپڑوں یا کنکریوں سے کھیلنا مزید فوائد کے لئے ملاحظہ کیجئے حدیث 763)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت