1114 حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَا جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجِيءَ قَالَ لَا قَالَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَتَجَوَّزْ فِيهِمَا
سیدنا ابو ہریرہ ؓ اور سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی ؓ آئے اور رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فر رہے تھے۔ نبی ﷺ نے انہیں کہا: ''کیا تم نے آنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھی ہیں؟ '' انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: '' تب دو رکعتیں پڑھ لو اور ہلکی پڑھنا۔''
مزکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ مذکورہ روایت (قبل ان تجی) کے الفاظ کے بغیر صحیح مسلم اور ابودائود میں بھی مروی ہے۔جس کا زکر صاحب تحقیق نے نیچے حاشیہ میں کیا ہے۔اور سنن ابودائود (حدیث 1116) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔بنابریں مذکورہ روایت (قبل ان تجی) کے الفاظ کے بغیر صحیح ہے۔