فهرس الكتاب

الصفحة 1175 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: ایک رکعت وتر نماز پڑھنادرست ہے

1175 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَالْوِتْرُ رَكْعَةٌ قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ غَلَبَتْنِي عَيْنِي أَرَأَيْتَ إِنْ نِمْتُ قَالَ اجْعَلْ أَرَأَيْتَ عِنْدَ ذَلِكَ النَّجْمِ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا السِّمَاكُ ثُمَّ أَعَادَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَالْوِتْرُ رَكْعَةٌ قَبْلَ الصُّبْحِ

سیدنا ابو مجلز ؓ نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کرتے ہوئے کہا کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور وتر ایک رکعت ہے۔'' ابو مجلز کہتے ہیں: میں نے کہا: یہ فرمایئے کہ اگر میری آنکھلگ جائے؟ یہ فرمایئے کہ اگر میں سویا رہ جاؤں (پھر وتر کیسے پڑھوں؟) ابن عمر ؓمانے فرمایا: فرمایئے فرمایئے کو اس ستارے کے پاس پھینک دو۔ میں نے سر اٹھایا تو مجھے سماک ستارہ نظر آیا ،ابن عمر ؓ نے دو بارہ یہی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ''رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور وتر صبح صادق سے پہلے کی ایک رکعت ہے۔''

1۔صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین حدیث پر پوری طرح عمل کرتے تھے۔اور اس میں شبہ کرنے والے یا اگر مگر کےسوالات نکلانے والے پر ناراض ہوتے ہیں۔2۔اگر خیال ہو کہ فجر سے پہلے آنکھ نہیں کھلے گی۔تو عشاء کے بعد ہی تہجد اوروتر کی نمازاداکرلینی چاہیے۔دیکھئے۔ (حدیث 1187)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت