فهرس الكتاب

الصفحة 1176 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: ایک رکعت وتر نماز پڑھنادرست ہے

1176 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَجُلٌ فَقَالَ كَيْفَ أُوتِرُ قَالَ أَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ قَالَ إِنِّي أَخْشَى أَنْ يَقُولَ النَّاسُ الْبُتَيْرَاءُ فَقَالَ سُنَّةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ يُرِيدُ هَذِهِ سُنَّةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سیدنا مطلب بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے سوال کیا: میں وتر کیسے پڑھوں؟ ابن عمر ؓ نے فرمایا: ایک رکعت وتر پڑھ لیا کرو۔ اس نے کہا: مجھے ڈر ہے کہ لوگ کہیں گے یہ دم کٹی نماز ہے۔ ابن عمر ؓ نے فرمایا: یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی سنت ہے، یعنی یہ اللہ ( کی مقرر کی ہوئی) اور رسول اللہ ﷺ کی ( فرمائی ہوئی) سنت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت