فهرس الكتاب

الصفحة 1409 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: بیت المقدس کی مسجد میں نماز کا بیان

1409 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى

ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''کجاوے کس کر صرف تین مسجدوں کی طرف سفر کیا جا سکتا ہے ۔ مسجد حرام ،میری یہ مسجد ( مسجد نبوی) اور مسجد اقصیٰ۔''

کسی اور مسجد قبر پہاڑ یاغار وغیرہ کی طرف ثواب کی نیت سےسفر کرنا یازیارت کے لئے جانا ممنوع ہے۔صرف یہ تین مساجد ایسی ہیں۔جن کیطرف ثواب کی نیت سے سفر کرناجائز ہے۔حجاج کرام کو چاہیے کہ جب مکہ سے مدینہ جایئں نیت مسجد نبوی ﷺ کی ہونی چاہیے۔ نہ کہ نبی اکرمﷺ کی قبر مبارک کی کیونکہ قبر کی نیت سےسفر کرنے کا حکم نہیں دیا گیاہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت