2399 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ وَالْمِنْحَةُ مَرْدُودَةٌ
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فر رہے تھے: عاریتا لی ہوئی چیز واپس کی جائے اور دودھ کے لیے لیا ہوا جانور واپس کیا جائے۔
1۔ عاریتًا سےمراد یہ ہےکہ کسی سےکوئی چیز اس غرض سےلی جائےکہ استعمال کےبعدبعینہ واپس کی دی جائے گی ۔
2۔منحۃسے مرادوہ دودھ والا جانور ہےجوکسی کواس شرط پردیا جائےکہ جب وہ دودھ دینا بند کردے تواسے واپس کردیاجائے گا۔ اس دوران میں منحۃ لینے والا اس کا دودھ استعمال رنارہے کیونکہ یہ بھی ایک لحاظ سےعاریتا ہی ہے ۔
3۔ عاریتا والے کافرض ہےکہ اس چیز کاس انداز سےاستعمال کرے کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے تاکہ واپسی پرمالک اس ےس اسی طرح فائدہ حاصل کرسکے جس طرح پہلے فائدہ حاصل کرسکے جس طرح پہلے فائدہ حاصل کرتا تھا۔