2428 حَدَّثَنَا هَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا الْهِرْمَاسُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغَرِيمٍ لِي فَقَالَ لِي الْزَمْهُ ثُمَّ مَرَّ بِي آخِرَ النَّهَارِ فَقَالَ مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ يَا أَخَا بَنِي تَمِيمٍ
حضرت ہرماس بن حبیب ؓ اپنے والد (حضرت حبیب بن ثعلبہ) سے اور وہ ہرماس کے دادا (حضرت ثعلبہ تمیمی عنبری ؓ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں اپنے ایک مقروض کو لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: (یہ جہاں جائے) اس کے ساتھ رہو۔ پھر نبی ﷺ شام کے وقت میرے پاس سے گزرے تو فرمایا: اے بنی تمیم کے بھائی! تمہارے قیدی کا کیا بنا؟