2585 حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عَمْرَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا
حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہاتھ صرف چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) کی وجہ سے کاٹا جائے گا۔
(1) رسول اللہﷺکے زمانے میں درہم دینار چلتے تھے۔درہم چاندی کاسکہ تھا دینار سونے کا۔ایک دیناربارہ درہم کےبرابر سمجھا جاتا تھااس لیے یہ دونوں حدیث ایک ہی مقدار کوظاہر کرتی ہیں۔
(2) اگر چرائی ہوئی چیز کی قیمت مذکورہ بالا مقدار سے کم ہوتو چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائےگاتاہم دوسری سزا جرمانےیاپٹائی کی صورت میں دی جائے گئے۔
(3) آج کل کاغذی سکوں کوسونے کا متبادل قرار دیا جاتاہے اس لیے چوتھائی دینار (ایک ماشہ ایک رتی٭تقریبا ایک گرام سونا ) یا اتنی قیمت کی کوئی چیز چرائے جانے پر ہاتھ نہیں کاٹنے کی سزا دی جانی چاہیے۔