2586 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو وَاقِدٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ
حضرت عامر بن سعد ؓ اپنے والد (حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ) سے روایت کرتے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا: چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت (کے برابر چوری کرنے کے جرم) میں کاٹا جائے گا۔