2777 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ غَزْوَةٌ فِي الْبَحْرِ مِثْلُ عَشْرِ غَزَوَاتٍ فِي الْبَرِّ وَالَّذِي يَسْدَرُ فِي الْبَحْرِ كَالْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ
حضرت ابودرداء ؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: سمندر میں ایک جنگ کرنا خشکی میں دس جنگیں لڑنے کے برابر ہے۔ اور جس شخص کا ( سمندری سفر کی وجہ سے) سمندر میں سرچکراتا ہے وہ اللہ پاک کی راہ میں اپنے خون سے آلودہ ہو کر تڑپنے والے کی طرح ہے۔