فهرس الكتاب

الصفحة 2893 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: حا جی کی دعا کی فضیلت

2893 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللَّهِ دَعَاهُمْ فَأَجَابُوهُ وَسَأَلُوهُ فَأَعْطَاهُمْ

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے'نبیﷺ نے فرمایا:''اللہ کی راہ میں جنگ کرنے والا (مجاہد ) 'حاجی اور عمرہ کرنے والا اللہ کے مہمان ہیں۔اس نے انھیں بلایا تو انھوں نے تعمیل کی۔انہوں نے اللہ سے مانگا تو اللہ نے دے دیا۔''

یہ تین سفر بہت افضل ہیں کیونکہ ان افراد نے اللہ کے حکم کی تعمیل میں سفر کی مشقت برداشت کی ہے۔اپنا ذاتی مقصد پیش نظر نہیں اس لیے اللہ بھی ان کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت