فهرس الكتاب

الصفحة 2987 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: صفا اور مروہ کے درمیا ن سعی کرنے کا بیان

2987 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِشَيْبَةَ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَهُوَ يَقُولُ لَا يُقْطَعُ الْأَبْطَحُ إِلَّا شَدًّا

حضرت صفیہ بنت شیبہ ؓنے حضرت شیبہ ( بن عث ن ) کی ام ولد ؓؓ سے ر وایت کی کے انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو صفا اور مر وہ کے درمیا ن سعی کرتے دیکھا جبکہ آپ فر رہے تھٖے: سنگریز وں والی زمین صرف دوڑ کر ہی طے کی جائے ۔

1۔ابطح (سنگریزوں والی زمین) سے مراد صفا اور مروہ کے درمیان کی وادی ہے۔

2۔سعی کی جگہ صفا اور مروہ دونوں پہاڑوں کے درمیان ہے۔پہاڑوں پر چڑھتے یا ان سے اترتے وقت دوڑنا مسنون نہیں۔

3۔آج کل سعی کی جگہ کو ہموار کرکے پختہ رستہ بنادیا گیا ہے۔نبی اکرم ﷺ کے زمانہ مبارک میں جتنی جگہ ہموار تھی اس کی حد بندی سبز نشانوں سے کر دی گئی ہے۔یہ نشان ميلين اخضرين کہلاتے ہیں۔ان کے درمیان دوڑنا چاہیے۔باقی فاصلہ عام رفتار سے طے کرنا چاہیے۔

4۔موجودہ عمارت میں اوپر کی منزل میں بھی سعی کی جاسکتی ہے۔وہاں بھی سبز رنگ سے دوڑنے کی جگہ کا تعین کردیا گیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت