فهرس الكتاب

الصفحة 3104 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: ہدی کا جانور میقات سے قریب تر مقام سے لے کرجانا

3104 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرَّ عَلَيْهِ بِبَدَنَةٍ فَقَالَ: «ارْكَبْهَا» قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ: «ارْكَبْهَا» قَالَ: فَرَأَيْتُهُ رَاكِبَهَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي عُنُقِهَا نَعْلٌ

حضرت انس بن مالک سے روایت ہےکہ نبی 5 کے پاس سے ایک آدمی ہدی کا جانور لے کر گزرا ۔ آپ نےفرمایا: ''اس پر سوار ہو جا '' اس نے کہا:، یہ تو ہدی کاہے جانور ہے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ''اس پر سوار ہو جا ۔''

حضرت انس نے فرمایا: میں نے اسے نبی ﷺ کی معیت میں اس پر سوار ( ہو کر سفر کرتے ) دیکھا جب کہ اس ( جانور ) کے گلے میں ( ہدی کے نشان کے طور پر ) جوتی بھی موجود تھی ۔

1۔ہدی اس جانور کو کہتے ہیں جو حاجی اپنے ساتھ لیکر جاتا ہےتاکہ قربانی کے دن مکہ یا منی میں ذبح کرے۔

2۔قربانی کے جانور پر سواری کرنا اس وقت جائز ہے جب سواری کا اور جانور موجود نہ ہواور آدمی تھک گیا ہو۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں ہےرسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اس پر اچھے طریقے سے سواری کر جب تواس پر ( سوار ی کرنے ) پر مجبور ہوجائے حتی کہ تجھے سواری کا (اور) جانور مل جائے۔ (صحيح مسلمالحجباب جواز وكوب البدنه المهداة لمن احتاج اليهاحديث:1324)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت