فهرس الكتاب

الصفحة 3152 من 4341

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل

باب: نماز عید سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کرنے کی ممانعت کا بیان

3152 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَبَحَ أُنَاسٌ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ كَانَ ذَبَحَ مِنْكُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَلْيُعِدْ أُضْحِيَّتَهُ، وَمَنْ لَا، فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ»

حضرت جندب (بن عبداللہ ) بجلی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز عید الاضحی میں حاضر ہوا ۔کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے (جانور ) ذبح کرلیے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا:''تم میں سے جس نے نماز سے پہلے (جانور ) ذبح کیا ، وہ دوبارہ قربانی کرے ۔ اور جس نے (پہلے ذبح ) نہیں کیا ، وہ اللہ کانام لے کر ذبح کرے ۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت