3194 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: «أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُلْقِيَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، نِيئَةً، وَنَضِيجَةً، ثُمَّ لَمْ يَأْمُرْنَا بِهِ بَعْدُ»
حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے ، انہوں نےفرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہیمں پالتو گدھوں کا کچا اور پکا ہوا (دونوں طرح کا ) گوشت پھینک دینے کا حکم دیا ، پھر اس کے بعد (کبھی ) اس (کو کھانے ) کا حکم نہیں دیا ۔