فهرس الكتاب

الصفحة 3387 من 4341

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل

باب: ہر نشہ آور چیز حرام ہے

3387 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ، حَرَامٌ»

حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے 'رسول اللہ ﷺنے فرمایا:ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔''

1۔نشہ آور چیز خواہ پی جاتی ہو یا کھائی جاتی ہو سونگھی جاتی ہو یا انجکشن کے زریعے سے جسم میں داخل کی جاتی ہوحرام ہے۔2۔منشیات کا استعمال کم ہو یا زیاہ ہر صورت میں حرام ہے۔2۔اگر کوئی مشروب زیادہ مقدار میں پینے سے نشہ ہوتا ہے۔تو اس کا کم مقدار میں استعمال بھی حرام ہے۔ خواہ اس سے نشہ نہ آئے۔4۔تمباکو کا اثر بھی نشے کا سا ہے۔اور اس کے بہت سے نقصانات ہیں۔لہذا حقہ سگریٹ سگار کھانے والا تمباکو اور اس طرح کی تمام اقسام اور صورتیں شرعا ممنوع ہیں۔5۔ان اشیاء کی خریدوفروخت اور پیداوارسب کا یہی حکم ہے۔یعنی ممنوع ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت