باب: اللہ نے ہر بیماری کی شفا (حاصل کرنے کی دوا) نازل کی ہے
3438 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً، إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ دَوَاءً»
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا: ''اللہ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے ، اسکی دوا بھی ضرور نازل کی ہے ۔''