باب: اللہ نے ہر بیماری کی شفا (حاصل کرنے کی دوا) نازل کی ہے
3439 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً، إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً»
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا: ''اللہ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے ، اسکی شفا ( دوا ) بھی ضرور نازل کی ہے ۔''