فهرس الكتاب

الصفحة 3452 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: شہد کا بیان

3452 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكُمْ بِالشِّفَاءَيْنِ: الْعَسَلِ، وَالْقُرْآنِ

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''دو شفا والی چیزیں اختیار کرو شہد اور قرآن ۔''

1۔مذکورہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگر دلائل سے واضح ہوتا ہے۔کہ شہد جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔اورقرآن سے روحانی اور قلبی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔2۔قرآن سے جسمانی بیماریاں بھی دو ر ہوتی ہیں۔ جیسے سانپ کے ڈسے ہوئے مریض کو سورہ فاتحہ کا دم کرنے سے شفا ہوگئی تھی۔ (صحیح البخاری الطب باب الرقی بفاتحہ الکتاب حدیث 5736 وصحیح مسلم السلام باب جواز اخذ الاجرۃ علی الرقیۃ بالقرآن والا ذکار حدیث 2201)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت