فهرس الكتاب

الصفحة 3473 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: بخار جہنم کی بھاپ سے ہے اسے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو

3473 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ» فَدَخَلَ عَلَى ابْنٍ لِعَمَّارٍ فَقَالَ: «اكْشِفِ الْبَاسْ، رَبَّ النَّاسْ، إِلَهَ النَّاسْ»

حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے ،انہوں نےفرمایا:میں نے نبی ﷺ سے یہ فرمان سنا:''بخار جہنم کی بھاپ سے ہے: لہذا اسے پانی کے ذریعےسے ٹھنڈا کرو ۔''پھر آپ حضرت عمار کے ایک بیٹے کے پاس تشریف لے گئے او رفرمایا: (اکشف الباس ،رب الناس ،الہ الناس) ''تکلیف دور کردے ،اے لوگوں کے مالک ! اے لوگوں کےکے معبود !''

1۔دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے۔2۔شفا صرف اللہ سے مانگنی چاہیے۔3۔جو چیزیں بندوں کے دائرۃ اختیار میں ہیں ان میں ان سے صرف اسی حد تک مدد مانگی جاسکتی ہے۔جس حد تک اسباب کی دنیا میں مدد ممکن ہے اسباب سے ماوراء مدد کرنا اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔4۔طبیب علاج کرسکتاہے۔دوادے سکتا ہے۔شفا اللہ ہی دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت