فهرس الكتاب

الصفحة 3475 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: بخار جہنم کی بھاپ سے ہے اسے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو

3475 حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الْحُمَّى كِيرٌ مِنْ كِيرِ جَهَنَّمَ، فَنَحُّوهَا عَنْكُمْ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ»

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''بخار جہنم کی ایک دھونکنی ہے ۔ اسےٹھنڈے پانی کے ذریعے سے دور ہٹاؤ ۔''

دھونکنی اس چیز کو کہتے ہیں۔جس کے زریعے سے لوہار بھٹی کی آگ کو ہوا پہنچا کرتیز کرتا ہے۔بخار کی گرمی کا جہنم کی آگ کے مشابہ ہونے کی وضاحت پہلے ہوچکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت