فهرس الكتاب

الصفحة 3483 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: سینگی جسم کے کس حصے میں لگائی جائے؟

3483 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْتَجَمَ فِي الْأَخْدَعَيْنِ، وَعَلَى الْكَاهِلِ»

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ گردن کی رگوں پر اور دونوں کندھوں کےدرمیان سینگی لگوائی۔

1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے شواہد اور متابعات کی بناپر اسے صحیح قرار دیاہے۔لہذا مذکورہ روایت متابعات اور شواہد کی بنا پر سندا ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل ہے۔مذید تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ للبانی رقم 908 ۔سنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد رقم: 3483) 2۔اخذ عین س مراد وہ رگیں ہیں جو گردن پر دایئں بایئں ہوتی ہیں۔3۔کاھل سے مراد کندھو ں کے درمیان کی وہ جگہ ہے جہاں سے گردن باقی جسم کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت