فهرس الكتاب

الصفحة 3515 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: جو دم جائز ہیں

3515 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ أَهْلُ بَيْتٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، يُقَالُ لَهُمْ آلُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، يَرْقُونَ مِنَ الْحُمَةِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ نَهَى عَنِ الرُّقَى، فَأَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ قَدْ نَهَيْتَ عَنِ الرُّقَى، وَإِنَّا نَرْقِي مِنَ الْحُمَةِ، فَقَالَ لَهُمْ: «اعْرِضُوا عَلَيَّ» فَعَرَضُوهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: «لَا بَأْسَ بِهَذِهِ، هَذِهِ مَوَاثِيقُ»

حضرت جابر ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: انصار کا ایک گھرانا ، جنہیں آل عمرو بن حزم کہا جاتا تھا ، ( بچھو وغیرہ کے ) ڈنگ کا دم کرتے تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے دم کرنے سے منع فرمایا دیا ۔ انہوں نے حاضر خدمت ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! آپ نے دم جھاڑوں سے منع فرمایا دیا ہے ، حالانکہ ہم زہریلے جانور کے ڈنک کا دم کیا کرتے ہیں ، آپ نے فرمایا: ''مجھے سناؤ'' انہوں نے دم کے الفاظ سنائے تو آپ نے فرمایا: ''ان میں کوئی حرج نہیں ۔ یہ تواقرار ہیں ۔''

1۔شرکیہ دم جھاڑ منع ہے۔2۔جن الفاظ سے اللہ کی وحدانیت اور اس پر توکل کا اقرار ہو اور اس سے حاجت روائی کی درخواست ہو انھیں پڑھ کر دم کرنا جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت