فهرس الكتاب

الصفحة 3570 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: تکبر کی وجہ سے کپڑا لٹکا نا

3570 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ مِنْ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ فَلَقِيتُ ابْنَ عُمَرَ بِالْبَلَاطِ فَذَكَرْتُ لَهُ حَدِيثَ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَأَشَارَ إِلَى أُذُنَيْهِ سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي

حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے تکبر کی وجہ سےاپنا تہبند گھسیٹا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (رحمت کی) نظر نہیں کرے گا۔

عطیہ ؓ نے بیان کیا: بلاط کے مقام پر مین ابن عمر ؓ سے ملا اور ان سے ابوسعیدؓ کی اس حدیث کا ذکر کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے (یہ حدیث ) بیان فرماتے ہیں ۔ ابن عمر ؓ نے اپنےکانوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: (یہ صحیح ہے۔) میرے کانوں نے اسے (رسول اللہ ﷺ سے ) سنا اور میرے دل نے یاد رکھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت