فهرس الكتاب

الصفحة 3756 من 4341

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

باب: شعروشاعری کابیان

3756 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ مِنْ الشِّعْرِ حِكَمًا

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ فرمایاکرتے تھے:شعروں میں حکمت کی باتیں بھی ہوتی ہیں۔

۱ ۔ شاعر ی کلام ہی کی ایک صورت ہے۔ جس طرح نثر میں اچھی بری دونوں طرح کی باتیں کی جا سکتی ہیں اسی طرح شعرو ں میں بھی اچھی بری دونوں طرح کی باتیں ہو سکتی ہیں۔۲۔ بری شاعری سے اجتناب کرنا چاہیے ، البتہ اچھے شعر کہنا سننا جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت