3770 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ احْتَرَقَ بَيْتٌ بِالْمَدِينَةِ عَلَى أَهْلِهِ فَحُدِّثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَأْنِهِمْ فَقَالَ إِنَّمَا هَذِهِ النَّارُ عَدُوٌّ لَكُمْ فَإِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوهَا عَنْكُمْ
حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک گھر کو آگ لگ گئی جبکہ گھر والے گھر میں تھے ۔ نبی ﷺ کو ان کے حادثے کی خبر ہوئی تو آپ نے فرمایا: یہ آگ تمہاری دشمن ہے ۔جب تم سونے لگو تو اسے بجھادیا کرو۔