فهرس الكتاب

الصفحة 3816 من 4341

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

باب: اسغفار(اللہ سے گناہوں کی معافی کےلیےدعا کرنا)

3816 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ أَبِي الْحُرِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً

حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں ایک دن میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے بخشش کی درخواست اور توبہ کرتاہوں۔

۱ ۔ سو یا ستر مرتبہ سے مراد ایک تو اس مقدار کا تعین ہے کہ رسول اللہ ﷺ کبھی سو مرتبہ استغفار فرمانے اور کبھی ستر مرتبہ ، نیز ان احادیث سے کثرت سے استغفار کرنا بھی مراد بھی ہو سکتا ہے۔ واللہ أعلم۔ ۲۔ استغفار کے لیے کوئی مناسب الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں، مثلاَ َ: (استغفر اللہ واتوب الیه) یا حدیث: ۳۸۱۴ میں مذکور الفاظ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت