فهرس الكتاب
3817 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ فِي لِسَانِي ذَرَبٌ عَلَى أَهْلِي وَكَانَ لَا يَعْدُوهُمْ إِلَى غَيْرِهِمْ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيْنَ أَنْتَ مِنْ الِاسْتِغْفَارِ تَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً
حضرت حُدیفہ ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا:میں اپنے گھروالوں سے درشت زبان استعمال کیا کرتا تھا ۔ (معمولی بات پر ان پر غصہ آجاتا اور انہیں ڈانٹ جھڑک دیتا) ، ان کے سوا کسی سے یہ رویہ نہیں ہوتا تھا ۔ میں نے یہ بات نبی ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم استغفار کیوں نہیں کرتے ؟ ایک دن میں ستر بار استغفار کیا کرو ۔