فهرس الكتاب

الصفحة 3832 من 4341

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل

باب: رسول اللہ ﷺ کی دعا

3832 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ فرمایاکرتے تھے: [ اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَسۡأَلُکَ الۡھُدٰی وَالتُّقٰی وَالۡعَفَافَ وَالۡغِنٰی ] اے اللہ!میں تجھ سے ہدایت ،تقویٰ،پاک دامنی اور استغنا کا سوال کرتا ہوں۔

۱۔اللہ تعالیٰ ہی ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے والا ہے۔۲۔ یہ دعا کئی طرح کے شر ور سے حفاظت کا سوال ہے۔ ہدایت گمراہی سے ، تقویٰ گناہ سے ، عفاف و عفت غیر شریفانہ عادتوں اور بے حیائی سے ، غنائے قلب طمع و بخل سے اور غنائے ظاہری دنیوی ضروریات کے لیے کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنے سےحفاطت کا باعث ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت