فهرس الكتاب

الصفحة 3833 من 4341

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل

باب: رسول اللہ ﷺ کی دعا

3833 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي وَزِدْنِي عِلْمًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: [ا َللّٰھُمَّ !انۡفَعۡنِی بِمَا عَلَّمۡتَنِی،وَعَلِّمۡنِی مَایَنۡفَعُنِی ،وَزِدۡنِی عِلۡمًا،وَالۡحَمۡدُلِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ، وَاَعُوۡذُبِاللہِ مِنۡ عَذَابِ النَّارِ] اے اللہ! تو نے مجھے جو علم دیا ہےاس سے مجھے فائدہ دے ، اور مجھے وہ علم عطافرماجو مجھے فائدہ دے اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ہرحال میں اللہ کی تعریف ہے اور میں آگ کے عذاب سے اللہ کی پناہ کاطالب ہوں۔

یہ حدیث مقدمہ کے باب ۲۳ میں گزر چکی ہے۔ (دیکھئے حدیث: ۲۵۱۔)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت