فهرس الكتاب

الصفحة 3923 من 4341

کتاب: خوابوں کی تعبیر سے متعلق آداب و احکام

باب: خواب کی تعبیر

3923 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ قَابُوسَ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي بَيْتِي عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِكَ، قَالَ: «خَيْرًا رَأَيْتِ، تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا فَتُرْضِعِيهِ» ، فَوَلَدَتْ حُسَيْنًا، أَوْ حَسَنًا، فَأَرْضَعَتْهُ بِلَبَنِ قُثَمٍ، قَالَتْ: فَجِئْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعْتُهُ فِي حَجْرِهِ، فَبَالَ، فَضَرَبْتُ كَتِفَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَعْتِ ابْنِي، رَحِمَكِ اللَّهُ»

حضرت قابوس بن مخارق ؓ سے روایت ہے، حضرت ام فضل (لبابہ بنت حارث) نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! میں نے (خواب میں) دیکھا گویا میرے گھر میں آپ کے جسم مبارک کا حصہ ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تو نے اچھی چیز دیکھی ہے۔ فاطمہ ( ) کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا تو تم اسے دودھ پلاؤ گی۔ چنانچہ حضرت فاطمہ کے ہاں حضرت حسن یا حضرت حسین کی ولادت ہوئی تو انہیں ام الفضل نے دودھ پلایا جو قثم (بن عباس) سے تھا۔ انہوں نے بیان فرمایا: میں انہیں (حسن یا حسین کو) لےکر نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کی آغوش میں رکھ دیا۔ بچے نے پیشاب کر دیا تومیں نے اس کے کندھے پر چپت لگائی۔ نبیﷺ نے فرمایا: اللہ تجھ پر رحم کرے! تو نے میرے بیٹے کو تکلیف پہنچائی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت