فهرس الكتاب

الصفحة 3924 من 4341

کتاب: خوابوں کی تعبیر سے متعلق آداب و احکام

باب: خواب کی تعبیر

3924 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ، خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتَّى قَامَتْ بِالْمَهْيَعَةِ، وَهِيَ الْجُحْفَةُ، فَأَوَّلْتُهَا وَبَاءً بِالْمَدِينَةِ، فَنُقِلَ إِلَى الْجُحْفَةِ»

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوؓں نے نبیﷺ کا خواب بیان فرمایا کہ آپؐ نے فرمایا: میں نے ایک سیاہ فام اور بکھرے بالوں والی عورت دیکھی، وہ مدینہ سے نکلی اور مہیعہ یعنی جحفہ کے مقام پر جا ٹھہری۔ میں نے اس کی تعبیر یہ کئی کہ مدینہ کی وبا جحفہ منتقل ہو گئی ہے۔

1۔شروع میں مدینہ کی آب و ہوا اچھی نہ تھی۔اللہ تعالی نے خواب کے ذریعے سےا پنے نبی ﷺ کو خوشخبری دی کہ مدینہ سے وبا ختم ہوجائے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔

2۔خواب میں بد صورت انسان سے مراد بیماری یا مصیبت اور4 خوبصورت انسان سے مراد راحت و نعمت ہوتی ہے۔واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت