باب: امام مہدی کےظہور کابیان
4086 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ عَنْ زِيَادِ بْنِ بَيَانٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ فَتَذَاكَرْنَا الْمَهْدِيَّ فَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمَهْدِيُّ مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ
حضرت سعید بن مسیّب ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا: ہم ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓ کی خدمت میں حاضر تھے کہ ہم نے مہدی کے بارے میں بات چیت شروع کردی ۔ ام المومنین ؓا نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرمارہے تھے:'' مہدی، فاطمہ ؓا کی اولاد میں سے ہوگا''۔
مہدی کے بارے میں شیعی روایات میں جو رطب ویابس درج کیا گیا ہےوہ درست نہیں مثلًا:اس کا سامرا کے غار میں پوشیدہ ہونااس کے پاس ذوالفقار حیدری کا ہونااصل قرآن پاک اس کے پاس ہونا وغیرہ۔