4119 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ خِيَارُكُمْ الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ
حضرت اسماء بنت یزید ؓا سے روایت ہے ، انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، آپ فرمارہے تھے ،''کیامیں تمہیں تمہارے بہترین افراد کی نشان دہی نہ کروں ؟'' صحابہ نے عرض کیا:کیوں نہیں اللہ کے رسول !آپ نے فرمایا:''تمہارے بہترین افراد وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ کی یاد آئے ''۔