4251 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ بَنِي آدَمَ خَطَّاءٌ وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ
حضرت انس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فر یا آدم $کے سب بیٹے خطا کا ر ہیں ۔اور بہترین خطا کار وہ ہیں جو کثرت سے تو بہ کر تے ہیں ۔
1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ حدیث کامفہوم دوسرے دلائل کی رو سے درست معلوم ہوتا ہے۔علاوہ ازیں شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قراردیا ہے۔دیکھئے۔ (المشکواۃ للبانی التحقیق الثانی رقم 2280) 2۔غلطی ہوجانا انسان کی فطری کمزوری ہے۔لیکن غلطی کو تسلیم نہ کرنا بلکہ اصرار کرنا جرم ہے۔3۔توبہ بہت بڑی نیکی ہے۔صحیح توبہ سے ہر گناہ معاف ہوجاتا ہے۔4۔بغیر گناہ کے بھی استغفار کرنا بڑی نیکی ہے۔جس کی روحانی برکات بے شمار ہیں۔