باب: مذکورہ صورت میں وضو نہ کرنے کی اجازت
491 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَتِفِ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهُ وَصَلَّى وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً
سیدہ ام سلمہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بکری کے کندھے کا گوشت پیش کیا۔ آپ نے اس میں سے تناول فرمایا، پھر نماز پڑھی اور پانی کو ہاتھ بھی نہ لگایا۔