فهرس الكتاب

الصفحة 539 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: مادہ منویہ کوکپڑے پر سے کھرچ دینا

539 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَجِدُهُ فِي ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَحُتُّهُ عَنْهُ

سیدہ عائشہ ؓاسے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: بعض اوقات مجھے رسول اللہ ﷺ کے کپڑے پر وہ چیز نظر آتی تو میں اسے کھرچ کر اتار دیتی تھی۔

یہ حکم اس صورت میں ہے جب مادہ منویہاس قدر گاڑھا ہو کہ خشک ہوکر رگڑنے سے اترجائےاگر رقیق ہو تو وہ کپڑے میں سرایت کرجاتا ہےاور نشان ڈال دیتا ہے۔تب وہ رگڑنے سے صاف نہیں ہوتا۔اس صورت میں مناسب ہے کہ کپڑے کا وہ حصہ دھولیا جائےتاکہ صفائی حاصل ہوجائے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت