باب: اللہ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کرنے والے کا ثواب
736 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا، بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ»
سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جس نے اللہ ( کی رضا حاصل کرنے ) کے لئے مسجد تعمیر کی، اللہ اس کے لئے جنت میں ویسا ہی (گھر ) تیار کرے گا۔''
1۔ اللہ کے لیے مسجد بنانے کا مطلب یہ ہے کہ خلوص سے یہ عمل کیا جائے۔اخلاص کے بغیر کوئی عمل قبول نہیں ہوتا۔