فهرس الكتاب

الصفحة 968 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: جو اعمال نماز میں مکروہ ہیں

968 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى فِيهِ وَلَا يَعْوِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَضْحَكُ مِنْهُ

سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب کسی کو جمائی آئے تو اسے چاہیے کہ منہ پر ہاتھ رکھ لے اور آواز نہ نکالے کیوں کہ شیطان اس سے ہنستا ہے۔''

۔ (لایعوی) کا مطلب ہے کہ جانور ( کتے یا بھڑیے وغیرہ) کی طرح آواز نہ نکالے۔یہ لفظ بھی صحیح سندسے مروی نہیں لیکن بہ حیثیت مجموعی حدیث کامفہوم صحیح احادیث سے ثابت ہے۔2۔جمائی کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔تاکہ نامناسب آواز نہ نکلے ارشاد نبوی ہے۔''جمائی شیطان کی طرف سے ہے۔اسے جہاں تک ہوسکے ر وک دے کیونکہ جب وہ (جمائی لینے والا) ''ہا''کہتا ہے تو شیطان اس سے ہنستا ہے۔'' (صحیح البخاری ۔الادب باب اذصا تثاءب فلیضع یدہ علی فیہ حدیث 6226) 3۔شیطان کے ہنسنے کی وجہ یا تو انسان کا مذاق اڑانا ہے۔یا وہ خوشی سے ہنستا ہے۔ کیونکہ جمائی سستی اور کاہلی کی علامت ہے جو شیطان کو پسند ہے۔ اس لئے کہ کاہلی کی وجہ سے انسان بہت سی نیکیوں سے محروم رہ جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت