فهرس الكتاب

الصفحة 3133 من 4341

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل

باب: اونٹ اور گائے( کی قربانی) کتنے افراد کی طرف سے کفایت کرسکتی ہے؟

3133 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَمَّنِ اعْتَمَرَ مِنْ نِسَائِهِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بَقَرَةً بَيْنَهُنَّ»

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسو ل اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع میں اپنی ان ازواج کی طرف سے ، جنہوں نے عمرہ ادا کیاتھا ، مشترکہ طور پر ایک گائے ذبح کی ۔

مذکورہ روایت کو سندًاضعیف قرار دیتے ہوئے ہمارے فاضل محقق نے کہا ہے کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔دیکھیے: تحقیق و تخریج حدیث ہذا۔علاوہ ازیں دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہےلہذا مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بناپر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ضعيف سنن ابي داؤد(مفصل) للالباني رقم:1537وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عوادرقم:3133)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت