3708 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كَانَ لِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُدْخَلَانِ مُدْخَلٌ بِاللَّيْلِ وَمُدْخَلٌ بِالنَّهَارِ فَكُنْتُ إِذَا أَتَيْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي يَتَنَحْنَحُ لِي
حضرت علی ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے کے میرے دو اوقات تھے ۔ ایک رات میں اور ایک دن میں ۔جب میں ایسے وقت حاضر ہوتا کہ نبی ﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے تو آپ کھانس دیتے ۔ (جس کا مطلب یہ ہوتاکہ مجھے تمہارے آنے کا علم ہوگیا ہے اور تم اندر آسکتے ہو۔)